ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / حکمراں اقتدارکے نشہ میں چور،مخالفت کی ہرآوازکودباناچاہتی ہے؛ جمہوریت سیاہ ترین دورسے گذررہی ہے:مودی حکومت پرراہل گاندھی کا وار

حکمراں اقتدارکے نشہ میں چور،مخالفت کی ہرآوازکودباناچاہتی ہے؛ جمہوریت سیاہ ترین دورسے گذررہی ہے:مودی حکومت پرراہل گاندھی کا وار

Mon, 07 Nov 2016 19:11:20  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 7 ؍نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر آج تیکھا حملہ بولتے ہوئے کہا کہ جمہوریت تاریک ترین دور سے گزررہی ہے کیونکہ حکمراں اقتدار کے نشے میں چور ہیں اور ان سب کا منہ بند کرنا چاہتی ہے جو ان کی مخالفت کی ہمت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پارٹی صدر سونیا گاندھی کی غیر موجودگی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے پارٹی نائب صدر نے الزام لگایا کہ قومی سلامتی کی آڑ میں چھپ کر، سوال اٹھانے والے پورے سماج کو آنکھیں دکھائی جا رہی ہیں۔ہندی چینل این ڈی ٹی وی انڈیا پر لگائی گئی ایک روز کی پابندی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہاکہ ٹی وی چینلوں کو سزا دی جا رہی ہے اور ان کو اپنی نشریات بند کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔حکومت کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے اپوزیشن لیڈروں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے تحت جمہوریت سخت تاریکی کے دور سے گزر رہی ہے۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ حکومت کی طرف سے سرکاری اختیارات کا غلط استعمال کرکے آزادی کے بنیادی حقوق کودبانے کے جو بھی کوشش کی جا رہی ہے ان سے ایسی خطرناک سازشوں کو شکست دینے کا کانگریس کا عزم اور مضبوط ہوگا۔راہل گاندھی نے کہاکہ اس حکومت کو سوال پوچھے جانے سے سب سے زیادہ پریشانی ہوتی ہے جن کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا ہے ،ہمیں ہر محاذ پر ، بالخصوص آئندہ پارلیمانی سیشن میں حکومت کی ناکامی کو بے نقاب کرنا چاہیے ۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 16؍نومبر سے شروع ہونے جا رہا ہے۔گزشتہ کچھ دنوں سے ون رنیک ،ون پنشن (اوآراوپی)کا مسئلہ اٹھا رہے راہل گاندھی نے کہاکہ حالیہ مہینوں میں، ہمارے جوانوں کو دہائیوں میں پہلی بار سب سے زیادہ قربانی دینی پڑی ہے۔ایک لاپرواہ حکومت اس کے بدلے میں ظلم کے ساتھ انہیں اوآراوپی سے انکار اور معذوری پنشن میں کمی سے نواز رہی ہے۔


Share: